نوازشریف کی بیلاروس کےصدرسےملاقات

0
54

سربراہ مسلم لیگ(ن)نوازشریف کےساتھ بیلاروس کےصدر الیگزینڈر لوکا شنکو کی ملاقات ہوئی سابق وزیراعظم نےمہمان کاپرتپاک استقبال کیا۔
بیلاروس کےصدرنےنوازشریف کو دیکھتے ہی بانہیں کھول کر گلے لگایا۔پارٹی قائدنوازشریف نےگرم جوشی کےساتھ بیلاروس کے صدر الیگزینڈرلوکا شنکو کا استقبال کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف،ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈاراوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازبھی مہمان کااستقبال کرنےوالوں میں شامل تھیں۔
نوازشریف کی طرف سےدئیےگئےظہرانےمیں شرکت کرنےکےلئے بیلاروس کےصدراسلام آبادسےمری پہنچے۔
واضح رہےکہ وزیراعظم شہبازشریف بھی ظہرانےمیں شرکت کےلئے اسلام آبادسےآج ہی مری پہنچےتھے۔جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازپہلےسےہی مری میں موجودتھیں۔
یادرہےکہ بیلاروس کے صدر 3 روزہ دورے پر پاکستان آئے ہوئے ہیں۔
گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر کے درمیان دو طرفہ ملاقات میں باہمی تعاون اور اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا تھا۔

Leave a reply