ریلوے کی آمدنی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

0
45

ریل کے مسافروں کیلئے اہم خبر،پاکستان ریلویز کی آمدن تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
سی ای او پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ کے مطابق ریلوے نے 5 ماہ میں مسافر ٹرینوں اور مال گاڑیوں سے 33 ارب روپے کمائے، جبکہ پچھلے سال اسی دورانیے میں 29 ارب آمدن ہوئی تھی۔
سی ای او پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ کا کہنا ہے کہ مارچ 2025 تک ایم ایل ون پرگراؤنڈ ورک شروع ہونے کا امکان ہے۔ریل کا سفر رومانوی ہونے کیساتھ سستا بھی ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ روزانہ ہزاروں مسافر بین الاضلاعی اور بین الاصوبائی سفر کرنے کیلئے ٹرین کا ٹکٹ خریدتے ہیں، جس سے پاکستان ریلویز کو سالانہ خطیر رقم حاصل ہوتی ہے۔
ریل کے مسافروں نے ریلوے کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر آمدنی کے پہنچنےکے حوالے سے انتہائی مسرت کا اظہار کیا ہے۔

Leave a reply