سپریم کورٹ نےعادل بازئی کی نااہلی کافیصلہ کالعدم کردیا

0
3

سپریم کورٹ نےعادل بازئی کی ایپل منظورکرلی،عدالت نےنااہلی کافیصلہ کالعدم کردیا۔

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے عادل بازئی کی اپیل پرسماعت کی۔ جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس عائشہ ملک بھی بینچ کا حصہ تھیں۔
جسٹس عائشہ ملک نےریمارکس دئیےکہ کیاالیکشن کمیشن ملک کی تمام عدالتوں سے بالاترہے،آپ کوکسی چیزکی پرواہ ہی نہیں،کیاآپ کسی کونہیں مانتے؟
جسٹس منصورعلی شاہ نےریمارکس دئیےکہ کیاالیکشن کمیشن ایساٹرائل کرنےکاحق رکھتاہے؟ٹرائل کورٹ کی پاورالیکشن کمیشن کےپاس کہاں سےہے؟الیکشن کمیشن نےتوبلڈوزرلگایاہواہے۔
بعدازاں سپریم کورٹ نےعادل بازئی کوڈی سیٹ کرنےکاالیکشن کمیشن کافیصلہ کالعدم کردیا،عدالت نےعادل بازئی کی ایپل منظورکرتےہوئےعادل بازئی کو بطور رکن اسمبلی بحال کردیا۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے بھی عادل خان بازئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کانوٹیفکیشن معطل کر دیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے 262 سے عادل بازئی کو ڈی نوٹیفائی کرنےکا نوٹیفکیشن سپریم کورٹ کا حتمی فیصلہ آنے تک معطل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 21 نومبر کو اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ارسال کردہ ریفرنس پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں ڈی سیٹ کردیاتھا، قومی اسمبلی میں این اے 262 کوئٹہ ون کی نشست کو خالی قرار دے دیا تھا۔

Leave a reply