پاکستان نےسیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کو36رنزسےشکست دے کر شاہینوں نےپروٹیز کی سرزمین پرجنوبی افریقہ کووائٹ واش کرکےتاریخ رقم کردی۔
جوہانسبرگ میں کھیلےگئےتیسرےاورآخری ون ڈےمیچ میں میزبان ٹیم کے کپتان ٹیمبا بووما نے ٹاس جیت کرپاکستان کوپہلےبیٹنگ کردعوت دی جوکےکافی نقصان دہ ثابت ہوئی۔ بارش کے باعث ہر اننگز کو 47 اوور تک محدود کیا گیا۔
پاکستان کی جانب سےاوپنرصائم ایوب نےاننگزکاآغازکیاایک کےمجموعی سکورپرعبداللہ شفیق ایک مرتبہ پھربغیرکھاتہ کھولےصفرپرپویلین لوٹ گئے،پھربابراعظم اورصائم ایوب نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کوآگے بڑھایا ۔
بابراعظم نے 71 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے اور پھر مپ ہاکا کا شکار بن کر پویلین لوٹ گئےجبکہ صائم ایوب نے91گیندوں پر101سکوربنائے انہوں نے دو چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی۔ یہ جنوبی افریقہ کے خلاف دوسری جبکہ اُن کے کیریئر کی تیسری سنچری ہے۔
اس کے بعد 209 کے مجموعی سکور پر کامران غلام، پھر 223 رنز پرکپتان محمد رضوان 53 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ سلمان علی آغا نے 33 گیندوں پر 48 رنز کی شاندار بیٹنگ کی۔یوں گرین شرٹس نے308رن سکوربنائے۔
جنوبی افریقہ کے ربادا نے 3جینسین اور فوچیون نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
308کےہدف کےتعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نےبیٹنگ کاآغازکیاتوپروٹیز بیٹنگ لڑکھڑاگئی۔25 کے مجموعی سکور پر پہلی وکٹ گر گئی، پھر 44 اور 80 کے مجموعی سکور پر مزیددوکھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔
ایک مرتبہ پھر ہینرخ کلاسن پاکستان کی جیت کے سامنے کھڑے ہوئے، لیکن ان کی مزاحمت کو شاہین شاہ آفریدی نے ٹھکانے لگایا، کلاسن 81 رنز کی عمدہ اننگ کھیل کرپویلین لوٹ گئے۔
ٹونی ڈی زورزی 26 ریسی وین 35ارکو 26 اور کوربن نے 40 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 42 ویں اوور میں 271 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جنوبی افریقہ کی جانب سے ہیزچ کلاسن 81 رنز بنا کر ٹاپ سکور رہے۔
پاکستان کی جانب سے صفیان مقیم نے 4 پروٹیز کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا، شاہین آفریدی اورنسیم شاہ نے2،2کھلاڑیوں کوشکارکیا۔ جبکہ محمد حسنین اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ لی۔
یادرہےکہ پاکستان جنوبی افریقہ کو ون ڈے سیریز تین صفر سے ہرانے والی دنیا کی پہلی کرکٹ ٹیم بن گئی۔
واضح رہےکہ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم نےپہلی بار 1991 میں باضابطہ طور پر ون ڈے سیریز میں حصہ لیا تھا، اسے ہوم گراؤنڈ پر کبھی بھی ایسی ذلت کا سامنا نہیں کرنا پڑا، ان کی پہلی ہوم سیریز 1992 میں بھارت کے خلاف ہوئی تھی۔
تاہم اب پاکستان وہ ٹیم بن گئی جس نے افریقی سرزمین پر پہلی بار جنوبی افریقہ کو 3 صفر سے ایک روزہ میچز کی سیریز میں شکست دی، اس سے قبل یہ کارنامہ کسی ٹیم نے سرانجام نہیں دیا۔
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کاممکنہ شیڈول سامنےآگیا
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔