وزیراعظم کاگھریلوصارفین کوگیس سپلائی میں کمی کی شکایات پرنوٹس

0
76

وزیراعظم شہبازشریف نےگھریلوصارفین کوگیس سپلائی میں کمی کی شکایات پرنوٹس لےلیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں گیس سپلائی کےحوالےسےجائزہ اجلاس منعقدہوا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے سسٹم کی ساخت میں اصلاحات لانےکی ہدایت کی۔
اجلاس کوبریفنگ دی گئی کہ سسٹم میں سرپلس آرایل این جی موجودہے،گیس لوڈمینجمنٹ میں پچھلےسال کی نسبت بہتری آئی،پچھلےسال کی نسبت اس سال گیس لوڈشیڈنگ کادورانیہ کم ہے،اجلاس کوبریفنگ دیتےہوئے بتایاگیاکہ گھریلو صارفین کوصبح5بجےسے10بجےتک گیس فراہم کی جارہی ہے،جبکہ پاورسیکٹرکوبھی گیس ڈیمانڈکےمطابق دی جارہی ہے۔
اجلاس سےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ موسم سرمامیں گھریلوصارفین کوگیس کی بلاتعطل فراہمی فوری یقینی بنائی جائے،گھریلوصارفین کوگیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Leave a reply