چیمپئنزٹرافی سےقبل مکمل نیاسٹیڈیم جدیدسہولتوں کیساتھ تیار ہوگا، محسن نقوی

0
21

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)محسن نقوی نےکہاہےکہ چیمپئنزٹرافی سےقبل مکمل نیاسٹیڈیم جدیدسہولتوں کےساتھ تیارہوگا۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈمحسن نقوی نےقذافی سٹیڈیم کاتفصیلی دورہ کیا،اُنہوں نے سٹیڈیم کی تعمیر نو پر پیش رفت کا جائزہ لیا، محسن نقوی نےسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مین بلڈنگ کے تمام فلورز کا وزٹ کیا،اور جنرل انکلوژرز کی آخری نشستوں پر گئے اور گراؤنڈ کے ویو کو دیکھا۔محسن نقوی نےجنرل انکلوژرز سے گراؤنڈ ویو کی تعریف کی ۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈمحسن نقوی نے سٹیڈیم میں ورکرز سے ملاقات کی اور انہیں شاباش دی ،محسن نقوی نےپراجیکٹ کی رفتار پر اطمینان کا اظہارکیا۔
سٹیڈیم میں دونوں اطراف نئی سکور سکرینز نصب کرنے کاکام بھی جاری ہے۔ 34 ہزار سے زائد کی گنجائش اور جدید لائٹس کی تنصیب آخری مرحلے میں ہےجبکہ جنرل انکلوژرز سے بھی گراؤنڈ کا ویو بہتر ہو گیا۔
اس موقع پرگفتگوکرتےہوئےچیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاکہناتھاکہ25 سے 27 جنوری تک قدافی اسٹیڈیم کا کام مکمل کرلیا جائے گا، 25جنوری تک قذافی سٹیڈیم کا تعمیراتی کام مکمل کر لیا جائے گا امکان ہے ،27جنوری تک قذافی سٹیڈیم کا افتتاح کردیں گے۔
محسن نقوی کامزیدکہناتھاکہ 3 ماہ سے بھی کم عرصے میں قذافی سٹیڈیم کا رنگ و روپ بدل گیا،گرےا سٹراکچر 100 فیصد مکمل، فنشنگ ورک پرکام تیزی کےساتھ جاری ہے،پورا سٹیڈیم نیابن جائےگا،شدید سردی اور دھند کے باوجود پراجیکٹ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل نیا سٹیڈیم جدید سہولتوں کے ساتھ تیار ہو گا۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نےمقررہ مدت میں کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے پراجیکٹ پر پیش رفت کے بارے بریفنگ دی ۔چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد، ایڈوائزرز عامر میر، ڈائریکٹر انفراسٹرکچرو ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ، نیسپاک اور ایف ڈبلیو او کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Leave a reply