موسم سرما کی برفباری :سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ کا حسن مزید نکھر گیا

موسم سرما کی برفباری کا سلسلہ جاری ،سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ کا حسن مزید نکھر گیا۔برفباری کے شوقین سیاحوں کی بڑی تعداد لطف اندوزہونے کیلئے پہنچ گئی۔
گلگت بلتستان کے بلند وبالا پہاڑ ہرسال موسم سرما میں برفانی پوشاک زیب تن کرکے سردیوں میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کا استقبال کرتے ہیں۔گلگت بلتستان کی طرح ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے میں موجودمشہور سیاحتی مرکز بابوسر ٹاپ بھی ان دنوں حسین برفیلے مناظر کی وجہ سے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
موسم سرما کا رنگ جب سیاحتی مرکز بابوسر پر اترتا ہے، تو پوری وادی برف کی چادر اوڑھ لیتی ہے اور اسے دیکھنے والی نگاہیں خیرہ ہوجاتی ہیں۔
یہاں آنیوالےسیاح اور مقامی افراد کا کہنا ہے کہ جسے موسم سرما کا اصل لطف اٹھانا ہو، وہ ان دنوں بابو سر کا رُخ کرے، کیونکہ یہاں واقع کوہساروں نے برف کی چادر اوڑھ لی ہےاور ہر طرف سفیدی ہی سفیدی ہے۔فطرت کے متلاشی جب اس طلسم آمیز وادی میں پہنچتے ہیں، تو اس کی دلنشین اور چکا چوند کردینے والی خوبصورتی انھیں اپنا دیوانہ بنالیتی ہے۔
یہاں آئے سیاحوں کا کہنا ہے کہ جو ایک بار یہاں کا رُخ کرے گا، وہ تمنا کرے گا کہ ہرسال موسم سرما یہیں گزارے۔سیاحوں کے بقول یہاں کے دلکش اور دلفریب مناظر زندگی بھر کیلئے ان کے ذہنوں پر انمٹ نقوش چھوڑ جاتے ہیں۔
بابوسر کے علاوہ ان دنوں وادی ٔ دیامر کے سیاحتی مقامات کا حسن میں بھی دیکھنے کے لائق ہے اور پورے علاقے میں سرمائی سیاحت اپنےپورے عروج پر ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔