190ملین پاؤنڈریفرنس میں عمران خان کو14سال سزا پرپی ٹی آئی کاردعمل

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمرایوب نےکہاہےکہ پاکستان کی عدالتی تاریخ میں آج ایک سیاہ دن ہے ،سینیٹرشبلی فرازبولےملک میں قانون اورآئین کی بالادستی نہیں ہے۔
190ملین پاؤنڈریفرنس میں عمران خان کو14سال کی سزاپرردعمل دیتےہوئےاپوزیشن لیڈرعمرایوب کاکہناتھاکہ پیسہ سپریم کورٹ کےاکاؤنٹ میں گیاوہاں سےخزانےمیں آیا،یہ فیصلہ صرف بانی پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کرنےکےلئےہے،پاکستان کی عدالتی تاریخ میں آج ایک سیاہ دن ہے۔
سینیٹرشبلی فرازکاکہناتھاکہ نہ حکومت کوکوئی نقصان ہوااورنہ ہی بانی کوکوئی فائدہ ہوا،بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کوایک پیسےکافائدہ نہیں ہوا،القادریونیورسٹی میں سیرت النبیؐ پڑھائی جانی تھی،ملک میں قانون اورآئین کی بالادستی نہیں ہے،ملک کوماضی میں لوٹنےوالےآج بھی حکومت میں بیٹھےہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ اس ملک میں چورآزادہیں اورمعصوم لوگ قیدہیں،ملک کولوٹنے والے معزز بنے بیٹھے ہیں،آج ایک سیاہ دن ہےبھرپورمذمت کرتےہیں۔تمام سیاسی کیسزہیں،ہم قانون وآئین کی حکمرانی چاہتےہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔