ہم امریکہ کوبدعنوان سیاسی اسٹیبلشمنٹ سےنجات دلائیں گے،ڈونلڈٹرمپ

نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ ہم امریکہ کوبدعنوان سیاسی اسٹیبلشمنٹ سےنجات دلائیں گے۔
نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاتقریب حلف برداری سےقبل وکٹری ریلی سےخطاب کرتے ہوئے کہناتھاکہ ہم جیت گئے،ہم جیت گئے،ہم اپنےملک کوپہلےسےکہیں زیادہ عظیم بنائیں گے،امریکہ کو پہلے سےزیادہ مضبوط بنائیں گے،ہم امریکہ کوبدعنوان سیاسی اسٹیبلشمنٹ سےنجات دلائیں گے،غیرقانونی تارکین وطن کی آمدروک کرسرحدکومحفوظ بنائیں گے،اقتدارمیں آکرامریکی سرحدوں کومحفوظ بنائیں گے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ہم نےانتخابات میں بڑی اکثریت سےکامیابی حاصل کی،سوشل میڈیاایپ ٹک ٹاک کی سروس آج دوبارہ بحال ہوگئی،پہلی بارتمام 50 ریاستوں نےری پبلکنزکی حمایت کی،2024کےصدارتی انتخابات امریکی تاریخ کےسب سےاہم انتخابات تھے،آج سے50سال بعدلوگ کہیں گےکہ ٹرمپ نےبہترین کام کیا،امریکہ کودرپیش ہرایک مسئلےکوحل کروں گا،ہم نے75دن قبل تاریخی فتح حاصل کی۔یہ امریکی تاریخ کی سب سےبڑی سیاسی موومنٹ تھی۔
ڈونلڈٹرمپ کاکہناتھاکہ غرہ معاہدےسےقیدیوں کی رہائی پرخوش ہوں،ایران کےپاس اب حزب اللہ یاحماس کیلئے پیسہ نہیں،مشرق وسطیٰ کیلئے میرےنامزدایلچی کی وجہ سےغزہ معاہدہ ہوا،میرےحلف اٹھاتےہی سرحدسےغیرقانونی کراسنگ بندہوجائےگی،امریکی سرزمین پرموجودتمام جرائم پیشہ تارکین وطن کونکال دیں گے،دنیابھرسےجرائم پیشہ گروہوں کوامریکہ بھیج دیاگیا،دیگرممالک نے اپنے جرائم پیشہ افراد کو امریکہ بھیج کران سےنجات حاصل کی،امریکی تاریخ کاملک بدری کاسب سےبڑاپروگرام شروع کروں گا۔ غیرقانونی تارکین وطن کوملک بدرکیاجائےگا۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاُن کامزیدکہناتھاکہ ایلون مسک کےراکٹ نےواپس زمین پرلینڈکرکےتاریخ رقم کردی،راکٹ کوواپس زمین پرلینڈنہ توچین کرسکتاہے اورنہ ہی روس کرسکتاہے،امریکہ میں میرٹ کے نظام کوبحال کریں گے،سابق صدرکےقتل سےمتعلق دستاویزات سمیت دیگرکوپبلک کریں گے ،کیپیٹل ہل حملےکےملزمان میرےفیصلےسےخوش ہوں گے،امن وامان بحال کریں گے،ملک میں درپیش بحرانوں کوحل کریں گے،جنگ بندی معاہدے سےخطےمیں امن ہوگا،امریکہ کوٹک ٹاک کی نصف ملکیت حاصل کرنی چاہیے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اداکارہ رکول پریت سنگھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
فروری 22, 2024 -
نان فائلر کے بیرون ملک سفر پر پابندی
جون 14, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔