مینار پاکستان پرجلسےکی اجازت کےلئےتحریک انصاف نےعدالت سےرجوع کرلیا۔
تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کی درخواست پرلاہور ہائیکورٹ کےجسٹس فاروق حیدر نے سماعت کی۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ 29 جنوری کوڈی سی لاہورکو درخواست دی تھی کہ 8 فروری کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دی جائے۔مگر تاحال ڈی سی آفس میں کوئی بھی شنوائی نہیں ہوئی۔
درخواست میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی جب بھی جلسے کی اجازت مانگتی ہے تو امن و امان کا مسئلہ بنا لیا جاتا ہے، عالیہ حمزہ کو ہراساں کیا جا رہا ہے، درخواست واپس لینے کے لیے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو ہدایت کی جائے کہ 8 فروری کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دیں، پی ٹی آئی کے بے گناہ کارکنان کو ہراساں کرنے اور اغوا کرنے سے روکا جائے۔
مراکش کشتی حادثہ:13پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت مکمل
فروری 4, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔