ٹرمپ کابڑااقدام:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کوبرطرف کردیا

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کابڑااقدام:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کوعہدےسےبرطرف کردیا۔
امریکی میڈیاکےمطابق صدرڈونلڈٹرمپ نےایئرفورس کےجنرل چارلس براؤن کواچانک عہدےسےبرطرف کردیا،امریکا جنرل چارلس براؤن کے 16 ماہ کے دور میں یوکرین اور مشرق وسطیٰ کی جنگوں میں پھنسا رہا۔
اُن کاکہناتھاکہ جنرل چارلس براؤن شریف آدمی اورشانداررہنماہیں،ان کےبہترمستقبل کی خواہش کرتاہوں، ایئرفورس کےجنرل لیفٹیننٹ جنرل ڈین رازن کین کونامزدکرنےکاارادہ رکھتاہوں۔جنرل ڈین رازن کین ماہر پائلٹ، قومی سلامتی کےماہر،کامیاب کاروباری اورایک جنگجوہیں۔
اس کے علاوہ ٹرمپ انتظامیہ نے محکمہ دفاع میں 5 ہزار چھانٹیاں کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین سے 500 ارب ڈالر معاوضہ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے یوکرین جنگ پر اپنا خزانہ خرچ کیا۔
ہم پاکستان کوعظیم ملک بنائیں گے،وزیراعظم شہبازشریف
فروری 23, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔