جوانوں کی قربانیاں اورعزم پاکستان سےگہرےمحبت کےجذبات کی عکاسی کرتےہیں،آرمی چیف

0
64

آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرنےکہاہےکہ جوانوں کی قربانیاں اورعزم پاکستان سےگہرےمحبت کے جذبات کی عکاسی کرتےہیں۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےمطابق آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرنےجنوبی وزیرستان اورڈیرہ اسماعیل خان کادورہ کیا،کورکمانڈرپشاورنےآرمی چیف کااستقبال کیا،سپہ سالارنے عیدالفطرکی نمازمغربی سرحدپرتعینات جوانوں کےساتھ اداکی،آرمی چیف نے سرحدپرتعینات افسروں اورجوانوں کےساتھ عیدمنائی۔
آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکاکہناتھاکہ جوانوں کی قربانیاں اورعزم پاکستان سےگہرےمحبت کےجذبات کی عکاسی کرتےہیں۔
سپہ سالارنےخیبرپختونخواکےعوام اورسیکیورٹی اداروں کی دہشتگردی کےخلاف جدوجہدکوبھی خراج تحسین پیش کیا،آرمی چیف نےشہداکی قربانیوں اورامن واستحکام کےلئےکوششوں کوقوم کیلئےعظیم سرمایہ قراردیا۔

Leave a reply