
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کابڑااقدام،پاکستان سمیت دیگرممالک کی درآمد اشیا پر ٹیرف کااعلان کردیا۔
واشنگٹن میں خطاب کرتےہوئے امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاکہناتھاکہ ٹیرف سےملک میں مقامی کاروبارترقی کرےگا،امریکاکوایک بارپھرعظیم بنائیں گے،دوسرےممالک نےامریکی مصنوعات پربھاری ٹیرف لگائے، دوسرے ممالک کےٹیرف سےامریکی کاروبارکونقصان پہنچا،امریکامیں انتہائی کم کاریں بنتی ہیں،تمام درآمدکاروں پر25فیصدٹیرف لگارہےہیں،یہ ہماری معاشی آزادی کااعلان ہے۔
اپنےخطاب میں ڈونلڈٹرمپ کامزیدکہناتھاامریکاٹیرف سےحاصل رقم کوٹیکسوں کوکم کرنےمیں استعمال کرےگا،جوابی ٹیرف کانفاذامریکا کے لئے اچھا ہوگا، امریکاتمام درآمدات پر10فیصدٹیکس عائدکرےگا،ہم دوسرےممالک سے 2.8فیصدٹیرف اوروہ ہم سے300فیصدتک ٹیرف لیتےہیں،کینیڈاامریکی مصنوعات پر300فیصدتک ٹیرف لیتاہے،کینیڈااورمیکسیکوسمیت دیگرممالک سےتجارتی خسارہ برداشت نہیں کریں گے۔
اُن کاکہناتھاکہ امریکاکاتجارتی خسارہ1.2ٹریلین ڈالرتک پہنچ چکاہے،بھارت کی اشیاپر26فیصدٹیرف لگارہےہیں،تجارتی خسارےسےامریکامیں 90ہزار فیکٹریاں بندہوچکی ہیں،امریکامیں تجارتی خسارے سے50لاکھ ملازمتیں ختم ہوئیں،چین کی اشیاپر34.1فیصدٹیرف لگارہےہیں،یورپی یونین کی اشیاپر 20فیصدٹیرف لگارہےہیں،جنوبی کوریاکی اشیاپر25فیصدٹیرف لگارہےہیں۔
امریکی صدرکامزیدکہناتھاکہ برطانیہ کی اشیاپر10فیصدٹیرف لگارہےہیں، پاکستان کی اشیاپر29فیصدٹیرف لگارہےہیں،تائیوان کی چپ بنانےوالی کمپنی امریکامیں200ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کررہی ہے،تائیوان پر32فیصدٹیرف عائدکریں گے،کمپنیاں امریکامیں پیداوارکرکےمحصولات سےبچ سکتی ہیں،کمبوڈیا پر49فیصد،جنوبی افریقہ پر30فیصداورانڈونیشیامیں 32فیصدٹیرف ہوگا،برازیل پر10فیصد اورسنگاپور پر10فیصدٹیرف ہوگا۔
ٹیرف میں کمی کاانحصا رچین کےرویےپرہے،امریکا
اپریل 24, 2025سعودی عرب جانیوالے پاکستانی عازمین ِحج کیلئے بڑی خوشخبری
اپریل 24, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔