اداکارہ طوبیٰ انورنےلائف پارٹنرکی خصوصیات بتادیں

0
57

پاکستان شوبزانڈسٹری کی خوبرواداکارہ طوبیٰ انورنےاپنےلائف پارٹنرکی خصوصیات بتادیں۔
حال ہی میں اداکارہ طوبیٰ انورنےایک نجی چینل کےشومیں بطورمہمان شرکت کی۔جہاں پراُن سے کیرئیر اورنجی زندگی کےبارےمیں مختلف قسم کےسوال وجواب کیےگئے۔جن کےانہوں نےبڑےہی دلچسپ جواب دئیے۔میزبان نےاداکارہ سےسوال کیاکہ آپ کو اپنے لیے کسی طرح کے لائف پارٹنر کی تلاش ہے؟
طوبیٰ انورنےجواب میں کہاکہ پسند تو کسی بھی انسان کو کیا جا سکتا ہے لیکن اگر دوستی نہ ہو تو تعلق دیر تک قائم نہیں رہتے۔ میرا خیال ہے کہ لائف پارٹنر تلاش کرتے ہوئے رفاقت کو ترجیح دینی چاہیے۔ میرے لیے دوستی بہت ضروری ہے یعنی میرا لائف پارٹنر کوئی ایسا شخص ہو جس کے ساتھ میں مختلف موضوعات پر بامعنی گفتگو کر سکوں۔
اداکارہ کامزیدکہناتھاکہ میں جب بھی اپنے لائف پارٹنر کا انتخاب کروں گی تو دوستی اور باہمی احترام کو ترجیح دوں گی۔ ہمیں رشتوں میں ہمیشہ ذہنی سکون کو ترجیح دینی چاہیے۔
انہوں نےیہ بھی کہاکہ لائف پارٹنرکوئی بہت زیادہ امیرشخص نہیں چاہتی لیکن اس کے معاشی حالات کم از کم میرے جیسے تو ہوں تاکہ اس کے ساتھ میں ذہنی طور پر سکون سے رہوں۔

Leave a reply