پاکستان ،بھارت کےدرمیان بدلتی صورتحال کی نگرانی کررہے ہیں ،امریکا

0
5

امریکی محکمۂ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نےکہاہےکہ پاکستان اوربھارت کےدرمیان تیزی سے بدلتی صورتحال کی نگرانی کررہےہیں۔
پاکستان اور انڈیا کے درمیان حالیہ تناؤ کا تذکرہ امریکی محکمۂ خارجہ کی پریس بریفنگ کے دوران بھی ہوا۔ٹیمی بروس نے کہا کہ امریکہ ’تیزی سے بدلتی صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے۔ ہم کشمیر یا جموں کی حیثیت پر کوئی پوزیشن نہیں لے رہے۔ ہم آج اس بارے میں اتنا ہی کہہ سکتےہیں۔
جب ترجمان سے پوچھا گیا کہ اپنے پہلے دور صدارت میں صدرڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور انڈیا کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی تھی تو کیا اس بار وہ دونوں ملکوں کے درمیان تناؤ میں کمی کے لیے کوئی اقدام اٹھائیں گے تو اس پر ٹیمی بروس نے کہا کہ میں اس بارے میں تبصرہ نہیں کروں گی۔

Leave a reply