
پہلگام واقعہ کےبعدکی صورتحال پراسلامی تعاون تنظیم نےپاک بھارت کشیدگی پراظہارتشویش کیا۔
اوآئی سی نےکشیدگی میں کمی پرزوردیااورجموں وکشمیرکےعوام کےلئےحق خودارادیت کی حمایت کااعادہ کیا۔
اوآئی سی نےمشترکہ بیان جاری کیاجس میں کہاگیاکہ پاکستان کےخلاف بےبنیادالزام عائدکرکےبھارت خطےمیں کشیدگی کوہوادےرہاہے،بھارت کےالزامات سےپہلےسےہی غیرمستحکم صورت حال مزیدخراب ہونےکاخطرہ ہے۔
مشترکہ بیان میں مزیدکہاگیاکہ دہشت گردی کوکسی بھی مذہب اورقوم سےجوڑنے کی کوششوں کومسترد کرتےہیں،غیرحل شدہ تنازع کشمیرجنوبی ایشیامیں امن وسلامتی کومتاثرکرنےوالابنیادی مسئلہ ہے،بھارت جموں وکشمیرکےعوام کواقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حق خود ارادیت دینےسےانکارکررہاہے۔
اپنے بیان میں او آئی سی گروپ نے کہا کہ دہشت گردی، اس کی تمام شکلوں اور مظاہر کی مذمت کرتے ہیں، جس کا ارتکاب کسی بھی طرف سے اور جہاں بھی کیا ہو، دہشت گردی کے ساتھ کسی بھی ملک، نسل، مذہب، ثقافت یا قومیت کو جوڑنے کی تمام کوششوں کو واضح طور پر مسترد کرتے ہیں۔
علاوہ ازیں او آئی سی پاکستان کے اس موقف کو سراہتا ہے کہ وہ کسی قسم کی کشیدگی کا خواہاں نہیں ہے اور باہمی احترام اور کشمیری عوام کی جائز امنگوں کے مطابق سفارتی تعلقات کا حامی ہے۔
یورپین یونیورسٹیوں میں سکالرشپ پر ماسٹرز ڈگری کا سنہری موقع
اکتوبر 13, 2025غزہ امن معاہدہ:حماس نے7یرغمالی ریڈکراس کے حوالے کردئیے
اکتوبر 13, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔