
پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل )سیزن10کےبقیہ میچزکےشیڈول کااعلان کردیاگیا۔
سیٹی بجے گی ، میدان سجے گا،کھیل جمے گا،پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 10 کےبقیہ میچزکاشیڈول جاری کردیاگیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےایکس سابقہ(ٹوئٹر)پراپنےپیغام میں لکھاکہ پی ایس ایل کےبقیہ میچز 17 مئی سےشروع ہوں گے،پاکستان سپرلیگ کافائنل 25مئی کوکھیلاجائےگا۔
محسن نقوی نےمزیدلکھاکہ پی ایس ایل وہیں سےشروع ہوگاجہاں روکاگیا تھا، ایک بارپھرکرکٹ کےاسپرٹ کاجشن منانےجارہےہیں۔
واضح رہےکہ میگاایونٹ کےمیچز 11 اپریل سے18 مئی تک لاہور ،کراچی، راولپنڈی اور ملتان میں جاری تھےکےبھارتی اشتعال انگیزی کی وجہ ایونٹ فوری طورپرمعطل کرناپڑاتھاجس کےبقیہ میچزاب 17سے 25مئی تک ہونگے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:بھارت نےپاکستان کو61رنزسےمات دیدی
فروری 16, 2026پاکستان اوربھارت کاکھیل جذبات کاکھیل ہے،بابراعظم
فروری 14, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














