ماڈل عبیراسداورثوبان عمیس کاعلیحدگی کافیصلہ

0
1

پاکستانی ماڈل عبیراسداورثوبان عمیس نےعلیحدگی کافیصلہ کرلیا۔
پاکستانی فیشن انڈسٹری سے وابستہ معروف ماڈل عبیر اسد اور ان کے شریکِ حیات ثوبان عمیس نے باہمی رضامندی سے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں کاشمارپاکستان کے کامیاب ماڈلز میں ہوتا ہے جن کوبیسٹ ماڈلز کاایوارڈبھی مل چکاہے۔
ثوبان عمیس نے فوٹواینڈویڈیوشیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پراپنے اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی اور اپنےمداحوں کو اپنی راہیں جدا کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔
ثوبان عمیس نے لکھاکہ میں نے اور عبیر نے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عبیر کے ساتھ نیک تمناؤں کے علاوہ کچھ نہیں کہہ سکتا۔
ماڈل نے مزید لکھا کہ طلاق کا عمل ابھی باقی ہے لیکن فیصلہ کیا جاچکا ہے۔
ثوبان عمیس اورعبیرکی طلاق کی خبرسوشل میڈیاپرجنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس پرسوشل میڈیا صارفین کی جانب سےتبصروں کاسلسلہ جاری ہے،جبکہ عبیر اسد کی جانب سے اس حوالے سے خاموشی اختیار کی گئی ہے۔
واضح رہےکہ جوڑےنےرواں سال فروری میں شادی کی تھی ۔

Leave a reply