امریکاکیساتھ تعلقات بحالی کیلئےآگےبڑھنےکیلئےتیارہیں،روس

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نےکہاہےکہ امریکاکےساتھ تعلقات بحالی کیلئےآگے بڑھنے کیلئے تیار ہیں۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف کی امریکی ہم منصب مارکوروبیوسےالاسکامیں ملاقات ہوئی۔اس دوران روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نےکہاکہ امریکی وزیر خارجہ سےملاقات میں آگے بڑھنے کے حوالےسےگفتگوہوئی۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق سرگئی لاوروف نے مزیدکہاکہ ہم اس رفتارسے آگے بڑھنےکوتیارہیں جوامریکاکےلئےآرام دہ ہو،یوکرین کےعلاقائی مسئلےپرمختلف سطحوں پربات چیت جاری ہے،پیوٹن روس کامؤقف بہتر سمجھنے والےرہنماؤں سےگفتگوکیلئےکھلےہیں۔















