موٹروےپرسفرکرنیوالوں کیلئے اچھی خبر،این ایچ اےکاایم6پرکام شروع کرنےکااعلان

0
27

موٹروےپرسفرکرنیوالوں کیلئے اچھی خبر،نیشنل ہائی وےاتھارٹی(این ایچ اے)نےایم6پرکام شروع کرنےکااعلان کردیا۔
این ایچ اے نے حیدرآباد تا سکھر موٹروے (M6) کی تعمیر کے لیے مختلف عالمی مالیاتی اداروں سے فنڈنگ مکمل کر لی۔منصوبے کی مجموعی لاگت تقریباً 307 ارب روپے جبکہ کل لمبائی 306 کلومیٹر رکھی گئی ہے۔
اسلامک ڈویلپمنٹ بینک (IsDB) پہلے ہی اس منصوبے کے لیے نصف سے زائد فنڈنگ فراہم کر چکا ہے۔اب اوپیک فنڈ نے 245 ملین امریکی ڈالرز کی منظوری دے دی ایم سکس موٹر وے منصوبے کو سعودی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ بھی فنانس کر رہا ہے۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ایم 6 موٹروے کے سیکشن-III نوشہرو فیروز تا نوابشاہ پر عملی کام کے آغاز کا اعلان کر دیا 6منصوبے کے تحت چھ لین فینسڈ موٹروے، جدید پل، انٹرچینجز اور سمارٹ ٹریفک سسٹم تعمیر کیا جائے گا۔
ایم 6 موٹروے کی تکمیل سے کراچی تا پشاور موٹروے نیٹ ورک مکمل طور پر جڑ جائے گا۔منصوبہ 3 سے 4 سال کی مدت میں مکمل ہو کر فعال ہو گا۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق تمام ٹھیکے عالمی مسابقتی بولی (ICB) کے تحت سے دیے جائیں گے۔منصوبے کے تحت ڈیزائن ریویو، سپروژن کنسلٹنٹ، پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ اور فنانشل آڈٹ بھی شامل ہے۔ایم 6 موٹروے کی تکمیل سے کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد جیسے اضلاع میں شہری ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔

Leave a reply