ملک کےکرنٹ اکاؤنٹ خسارےمیں بڑااضافہ،اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

0
8

ملک کےکرنٹ اکاؤنٹ خسارےمیں بڑااضافہ ریکارڈ،اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی۔
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کےمطابق ملک کاکرنٹ اکاؤنٹ اکتوبر2025میں 11.20کروڑڈالرخسارےمیں رہا،ستمبر2025کرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ 8.3 کروڑڈالرسرپلس تھا،اکتوبرمیں ملکی درآمدات 5.27ارب ڈالر رہیں، اکتوبر 2025کی برآمدات 2.74ارب ڈالررہیں،اکتوبر2025میں تجارت ،خدمات اورآمدن کاخسارہ 3.65ارب ڈالررہا۔
رپورٹ میں کہاگیاکہ اکتوبر2024میں تجارت،خدمات اورآمدن کاخسارہ 2.82ارب ڈالر تھا،سال درسال تجارت ،خدمات اورآمدن کاخسارہ 29 فیصد زائدرہا،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ رواں مالی سال کےابتدائی 4ماہ میں 73.3 کروڑڈالررہا،مالی سال2024-25کےپہلے4ماہ کاکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20.6کروڑڈالرتھا،ملک کاکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سال درسال 255 فیصد بڑھاہے۔
رپورٹ میں بتایاگیاکہ رواں مالی سال چارمہینوں کی درآمدات20.72ارب ڈالر رہیں،چارمہینوں میں ملکی برآمدات 10.63ارب ڈالر رہیں،مالی سال کے پہلے چارمہینوں کاتجارتی خسارہ10.09ارب ڈالررہا، چار مہینوں میں تجارت ،خدمات اورآمدن کاخسارہ14.34ارب ڈالررہا،چارمہینوں کی ورکرزترسیلات 12.95 ارب ڈالر رہیں،اکتوبرمیں آئی ٹی ایکسپورٹس5.5فیصدبڑھ کر38.6 کروڑڈالررہیں،آئی ٹی برآمدات مالی سال کے4ماہ میں 19.6 فیصدبڑھ کر1.44ارب ڈالررہیں۔

Leave a reply