دنیابھرمیں گزشتہ سال ریکارڈ129صحافی اورمیڈیاورکرزقتل،کمیٹی ٹوپروفیکٹ جرنلسٹس

0
7

کمیٹی ٹوپروفیکٹ جرنلسٹس نےسال 2025میں 129صحافی اور میڈیا ورکرز کےقتل کی رپورٹ جاری کردی۔
کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس سی پی جےکی سالانہ رپورٹ کے مطابق سال 2025 صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لیے تاریخ کا مہلک ترین سال ثابت ہوا ہے، جس میں دنیا بھر میں ریکارڈ 129 صحافی اور میڈیا سے وابستہ افراد قتل کیے گئے۔
مجموعی ہلاکتوں میں سے دو تہائی (تقریباً 86) کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا گیا ہے، جن میں سے اکثریت غزہ میں جاری جنگ کے دوران مارےگئے۔
سی پی جے کے مطابق کم از کم 47 صحافیوں کو ان کے کام کی وجہ سے براہِ راست نشانہ بنا کر قتل کیا گیا، جن میں سے 38 واقعات کا تعلق اسرائیلی کارروائیوں سے ہے۔
رپورٹ میں ڈرون حملوں کے ذریعے صحافیوں کو نشانہ بنانے کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ 2023 میں ڈرون حملوں میں 2 ہلاکتیں ہوئی تھیں جو 2025 میں بڑھ کر 39 تک پہنچ گئیں۔
اسرائیل کے بعد سوڈان میں 9، میکسیکو میں 6 اور یوکرین میں 4 صحافی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے دوران ہلاک ہوئے۔
یہ مسلسل دوسرا سال ہے جب صحافیوں کی ہلاکتوں نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس سے قبل 2024 میں 126 صحافی ہلاک ہوئے تھے۔
کمیٹی نے ان ہلاکتوں کی تحقیقات میں شفافیت کی کمی اور ذمہ داروں کو سزا نہ ملنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Leave a reply