محبت کی انوکھی داستان،خاتون جیلر نے 14 سال قید کی سزا پانے والے قیدی کو اپنا دولہا بنا لیا

0
4

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک منفرد محبت کی کہانی اُس وقت حقیقت بن گئی جب خاتون ڈپٹی جیلر نے سابق قیدی سے شادی کر لی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر ستنا کی سینٹرل جیل میں تعینات فیروزہ نامی ڈپٹی جیلر نے 5 مئی کو دھرمیندر عرف ابھیلاش سے ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی کی۔ شادی کی تقریب چھتر پور کے علاقے لوکش نگر کے ایک میرج گارڈن میں منعقد ہوئی۔
رپورٹس کے مطابق دھرمیندر عرف ابھیلاش چانڈلہ میونسپل کونسل کے نائب صدر کے قتل کیس میں 14 سال قید کی سزا کاٹ چکا ہے اور 2020 میں جیل سے رہا ہوا تھا۔بتایا گیا ہے کہ دورانِ قید دونوں ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے تھے، جبکہ فیروزہ نے اس کی رہائی کے بعد شادی کا فیصلہ کیا۔
فیروزہ کا کہنا ہے کہ یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے اور دونوں اپنی ازدواجی زندگی سے خوش ہیں۔

Leave a reply