معذوری کو شکست دیکر ڈیڑھ فٹ قد کی لڑکی نے میٹرک کا امتحان پاس کر لیا!

0
4

بھارت میں عزم، ہمت اور محنت کی ایک منفرد مثال سامنے آئی ہے جہاں ڈیڑھ فٹ قد کی سنیتا نائیک نے میٹرک کا امتحان پاس کر کے سب کو حیران کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اوڈیشہ کے سرولی گاؤں سے تعلق رکھنے والی سنیتا نائیک اپنے انتہائی چھوٹے قد کے باعث خود لکھنے سے قاصر ہیں، جس کے باعث امتحانات میں ان کے کزن پرتاپ نائیک نے بطور رائٹر ان کی مدد کی۔
سنیتا کے مطابق وہ سوالات کے جوابات بولتی جاتی تھیں جبکہ ان کے کزن انہیں کاپی پر تحریر کرتے تھے۔
سنیتا کی کامیابی میں ان کی والدہ سنجو کی محنت اور قربانیوں کو بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ شوہر کے انتقال کے بعد انہوں نے گھر کی ذمہ داریوں کے ساتھ بیٹی کی تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رکھا اور بچپن سے سنیتا کو سائیکل پر سکول لے جاتی رہیں۔
سنیتا کی والدہ کا کہنا ہے کہ اگر حکومت تعاون کرے تو ان کی بیٹی مزید تعلیم حاصل کر کے ملک کا نام روشن کر سکتی ہے۔

Leave a reply