ٹیکنالوجی کی دنیا کا حیران کن منظر،انسان نما روبوٹ نے ’’بدھ مت مذہب‘‘ اختیار کر لیا

0
0

مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کی دنیا میں ایک انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں جنوبی کوریا میں ایک انسان نما روبوٹ نے بدھ مت مذہب اختیار کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ “گابی” نامی روبوٹ نے بدھ راہبوں کا روایتی لباس پہن رکھا ہے اور مذہبی رسومات میں حصہ لے رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق 6 مئی کو بدھ مت کے پیشوا بدھا کی پیدائش کے دن جنوبی کوریا کے جوگی مندر میں منعقدہ تقریب کے دوران روبوٹ نے بدھ مت کی تعلیمات پر عمل کرنے کا عہد کیا۔
تقریب کے دوران روبوٹ نے ہاتھ جوڑ کر راہبوں کے سامنے جھکنے کی رسم ادا کی، جبکہ ایک راہب نے اس کے گلے میں مذہبی مالا بھی پہنائی۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جہاں صارفین ٹیکنالوجی اور مذہب کے اس منفرد امتزاج پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

Leave a reply