لاہورمیں بسنت فیسٹیول کےحوالےسےاحتیاطی طبی اقدامات جاری

لاہورمیں بسنت فیسٹیول کےحوالےسےاحتیاطی طبی اقدامات جاری کردئیےگئے۔
محکمہ صحت سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےنوٹیفکیشن جاری کردیا۔
مراسلہ کےمطابق پنجاب کےتمام تدریسی ہسپتال آج بھی معمول کےمطابق کھلےرہیں گے،بسنت تعطیلات کےباوجودسرکاری تدریسی ہسپتالوں میں کام جاری رکھنےکافیصلہ کیاگیا۔
مراسلےمیں کہاگیاکہ ایمرجنسی سروسز،اوپی ڈیزاوران ڈوروارڈزمکمل طورپرفعال رہیں گے۔
محکمہ صحت نےمراسلےمیں ہدایت دی کہ مریضوں کوعلاج میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو۔















