’’قبول ہے‘‘جنیدرصفدراورشانزے شیخ رشتہ ازدواج میں منسلک

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے نواسے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کے نواسےجنیدصفدرکی شادی کی تقریبات کاسلسلہ جاری ہے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکےصاحبزادےنےسہرا سجا لیا جنیدصفدر کی بارات لاہورکی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پہنچی۔
رپورٹ کے مطابق بارات مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں جاتی امرا سے روانہ ہوئی۔
بارات میں نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف دلہے کی والدہ وزیراعلیٰ مریم نواز اور اہل خانہ سمیت وفاقی و صوبائی وزراء ملکی و غیر ملکی مہمان شامل ہیں۔
دلہے کی گاڑی کو گلاب کے پھولوں سے سجایا گیا ہے جبکہ تقریب میں مشہور سیاسی شخصیات بھی شریک ہیں۔
جنیدصفدرکی دلہن شانزےشیخ مسلم لیگ(ن) کےسینئررہنماوسابق ممبراسمبلی شیخ روحیل اصغرکی پوتی ہیں۔
ذرائع کابتاناہےکہ جنیدصفدراوراہلیہ شانزےکاولیمہ جاتی امرامیں اتوار18جنوری کومنعقدہوگاجس میں تقریباً 800 مہمانوں کو مدعو کیا گیا۔
خیال رہےکہ گزشتہ رات جنیدصفدراورشانزےشیخ کی مہندی کی تقریب جاتی امرا میں ہوئی جس میں دولہا دلہن سمیت دونوں طرف کے عزیز اقرباء شامل ہوئے۔















