افغان طالبان کی کےپی کےمختلف شہروں میں ڈرون حملوں کی کوشش ناکام، تمام ڈرونز گرا دیے گئے

0
4

پاک فوج نےافغان طالبان کےایبٹ آباد،صوابی اورنوشہرہ ڈرون حملوں کوناکام بناتےہوئے تمام ڈرونزمارگرائے۔
وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑنےسوشل میڈیاپربیان جاری کیاجس میں اُن کاکہناتھاکہ افغان طالبان کے حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کی جانب سے صوابی،ایبٹ آباداور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملوں کی کوشش کی تھی۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پاک فوج الرٹ ہےپاکستان کے اینٹی ڈرون سسٹمز نے تمام ڈرونز کو بروقت نشانہ بنا کر گرا دیا اور تینوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ان واقعات نے ایک بار پھر افغان طالبان رجیم اورپاکستان میں دہشتگردی کے براہ راست روابط بےنقاب کردیے۔

Leave a reply