امریکا،اسرائیل کےمشترکہ حملےکےبعدایران کاجوابی وار،اسرائیل اور خلیجی ممالک میں فوجی اڈوں پر میزائلوں کی برسات

0
7

امریکااوراسرائیل نےمشترکہ طورپرایران پرحملہ کردیا،ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے دفاتر کے قریب ابتدائی حملہ کیا گیا، صدارتی دفتر کو بھی نشانہ بنایا گیا، تہران سمیت کئی شہروں میں سمندر اور فضا سے 30 مقامات پر میزائل داغےگئے،جس کےجواب میں ایران نے بھی فتح خیبر کے نام سے اسرائیل اورخلیجی ممالک میں امریکی فوجی اڈوں پرمیزائلوں کی برسات کردی۔
امریکااوراسرائیل کی جانب سےایران پرحملے جاری ہے،جس کےجواب ایران بھی بھرپورجوابی کارروائی کررہاہے۔جرمنی نے کہا ہے کہ وہ پہلے ہی حملے سے آگاہ تھا جبکہ برطانیہ نےوضاحت دی ہےکہ ان حملوں  میں برطانیہ کی شمولیت نہیں ہے،تاہم یوکرینی وزارت خارجہ نے ایرانی عوام کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
میڈیارپورٹس کےمطابق امریکی اسرائیلی حملوں میں پاسداران انقلاب کو بڑا نقصان اُٹھاناپڑااُن کے کئی سینئر کمانڈر اور سیاسی اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں۔
اسرائیل کا عراق پر بھی حملہ:
امریکی سرپرستی میں اسرائیل نےایران کےبعدعراق پربھی حملہ کردیا، بغداد میں حاشد شعبی پی ایم ایف ہیڈکوارٹرز پر اسرائیلی حملہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے ہیں،تاہم عراق نےہوائی آپریشن معطل کر دیا۔
ایران کا بیلسٹک میزائلوں سے جوابی وار:
اسرائیل کےحملےکےجواب میں ایران نے فتح خیبر کے نام سے آپریشن شروع کر دیا،ایران نےاسرائیل پربیلسٹک میزائلوں سےحملہ کیا، اسرائیل پر 75 میزائل داغے گئے، اسرائیل سائرن سےگونج اُٹھا، اسرائیل کے شمالی علاقے حفیضہ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، مقبوضہ بیت المقدس میں بھی دھماکے ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق شمالی اسرائیل دھماکوں سے گونج اٹھا ہے، ایران نے وسیع پیمانے پر ڈرون اور میزائل چلا دیئے، دارالحکومت تل ابیب میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بھی دھماکے ہوئے ہیں، قطر کی فضائی حدود میں ایرانی میزائل تباہ کیے گئے، ابوظہبی میں بھی زور دار دھماکے ہوئے ہیں جبکہ بحرین میں بھی دھماکے سنے گئے ہیں، بحرین میں امریکی اڈے اور امریکی نیوی کے پانچویں بیڑے کو نشانہ بنایا گیا۔
قطریاتی نشریاتی ادارے کے مطابق کویت میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، ابوظہبی اور دبئی میں مزید دھماکے ہوئے ہیں۔
ایرانی حکام کی تصدیق:
ایرانی حکام نےتصدیق کرتےہوئےبتایاکہ ایران کےجوابی حملےمیں امریکاکے 5اہم فوجی اڈوں کونشانہ بنایاگیا۔، نشانہ بننے والے اڈوں میں العدید ایئر بیس قطر، السالمیہ بیس کویت شامل ہیں۔
الظفرہ ایئر بیس یو اے ای بھی ایرانی میزائلوں کا نشانہ بنا، امریکی اڈہ بحرین اور کنگ حسین ایئر بیس اردن بھی شامل ہیں، ایرانی حملوں کے بعد کویت، بحرین اوریو اے ای میں سائرن بجتے رہے جبکہ متحدہ عرب امارات میں ایک ایشیائی شہری ہلاک بھی ہوا ہے۔
بحرینی حکام نے تصدیق کی ہے کہ امریکی پانچویں بحری بیڑے کے سروس سینٹر کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے، بحرین میں امریکی سفارتی عملے کو پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا، کشیدہ صورتحال کےپیش نظرخلیجی ممالک نے اپنی فضائی حدود بھی بند کر دی ہیں۔
دوحہ میں مزید دھماکے سنے گئے ہیں جبکہ ابوظہبی کے مرکزی ہوائی اڈے کو بھی نشانہ بنانے کی اطلاعات ملی ہیں۔
ایرانی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم نے امریکا کو خبردار کیا تھا، آپ نے ایسا عمل شروع کردیا جس کا خاتمہ اب آپ کےاختیارمیں نہیں، تمام امریکی اڈے ایران کی پہنچ میں ہیں۔
خطے میں ہر امریکی اڈے کو نشانہ بنایا جائے گا: ایران
ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکانےایک مرتبہ پھرمذاکرات کےدوران ہم پرحملہ کیا، امریکی و اسرائیلی حملوں میں مختلف شہروں میں فوجی و دفاعی اہداف کے ساتھ شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ ایران اپنا دفاع جاری رکھے گا، خطے میں موجود تمام امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، اردن اور کویت پر ایرانی حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
امریکی واسرائیلی حملوں میں ایرانی شہری جاں بحق:
گورنر تسنیم کے مطابق ایرانی شہر میناب میں لڑکیوں کے سکول پر اسرائیلی بمباری سے حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 24 ہوگئی، جن میں زیادہ تر طالبات ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امریکا، اسرائیل نے ایران کے 30 مقامات کو نشانہ بنایا، امریکی و اسرائیلی حملوں کی پہلی لہر کا ہدف ایرانی قیادت تھی، ابتدائی حملہ آیت اللہ علی خامنہ ای کے دفتر پر کیا گیا، تہران کے کئی علاقوں میں دھماکے ہوئے ہیں، تہران کی یونیورسٹی اسٹریٹ میں متعدد میزائل گرے، فوجی مراکز اور مقامات پر حملوں کے بعد پاسداران انقلاب کے ہزاروں ارکان ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

Leave a reply