فضائی مسافروں کیلئےایئربلیو کا نئے بین الاقوامی روٹ کا اعلان

ایئر بلیو کی طرف سے نئے بین الاقوامی روٹ کا اعلان،آذربائیجان جانیوالے مسافروں کیلئےایئربلیو نے نئے بین الاقوامی روٹ کا اعلان کر دیا۔
ترجمان ایئر بلیو کے مطابق لاہور سے باکو کیلئے براہ راست پروازیں 2 مئی سے شروع ہوں گی،ہفتہ وار دو پروازیں لاہور سے باکو کیلئے بدھ اور ہفتے کے روز آپریٹ کی جائیں گی۔اس کے علاوہ ائیر بلیوکا اندرون و بیرون ملک سفر کرنیوالے مسافروں کیلئے 5 سے 15 فیصد تک رعایت کا اعلان بھی کیا ہے۔
ائیر لائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ باکو سیاحت اور بزنس کیلئے اہم منزل ہے،لہٰذالاہور سے باکو کیلئے بھی مسابقتی کرایوں کی پیشکش کی جائے گی۔پاکستانی فضائی مسافروں نے ائیر بلیو کے نئے بین الا روٹ کے آغاز کا خیر مقدم کیا ہے۔















