انقرہ سے طرابلس جانیوالا طیارہ حادثے کاشکار،لیبیاکےآرمی چیف سمیت5افراد جاں بحق

انقرہ سے طرابلس جانیوالا طیارہ گرکرتباہ ،حادثےمیں لیبیاکےآرمی چیف جنرل محمد علی الحداد سمیت5افراد جاں بحق ہوگئے۔
ترک میڈیاکےمطابق ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ایسن بوغا ائیرپورٹ سے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے لیے اڑان بھرنے والے طیارے میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی۔
لیبیاکےوزیراعظم عبدالحمید الدبیبہ نےآرمی چیف جنرل محمد علی الحداد کی طیارہ حادثےمیں ہلاکت کی تصدیق کردی۔
حادثےمیں بریگیڈیئرجنرل محمودالقطادی ،لیفٹیننٹ جنرل الفطوری غربیل جاں بحق ہوئےجبکہ چیف آف سٹاف کےمشیرپروفیسرمحمدالعسادی دیاب اور فوٹوگرافر عمراحمدبھی جاں بحق ہونےوالوں میں شامل ہیں۔
ترک وزیرداخلہ کاکہناہےکہ طیارےنےرات8بجےکر10منٹ پرٹیک آف کیاتھا،پروازنےانقرہ کے ہیماناضلع پرہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی تھی۔ ریڈارکارابطہ رات 8بج کر52منٹ پرمنقطع ہوگیا۔جس کے بعد طیارے نے دوبارہ انقرہ کی جانب رخ موڑنے کی کوشش کی تاہم لینڈنگ سے قبل ہی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔
ترکیہ نےطیارہ حادثےکےبعدفضائی حدودعارضی طورپرمعطل کردی،جبکہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں اور سکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔















