مہنگائی کا ایک اور جھٹکا، پیٹرول 414 روپے سے تجاوز کر گیا

0
107

پاکستان میں حکومت نے ایک مرتبہ پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

Leave a reply