لاہور میں عالمی معیار کے فائیو اسٹار پلس ہوٹل کی تعمیر کی تیاریاں مکمل

0
5

سی بی ڈی پنجاب نے لاہور کے قائد ڈسٹرکٹ میں بین الاقوامی معیار کے فائیو اسٹار ہوٹل اور مکسڈ یوز کمپلیکس منصوبے کیلئے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق یہ منصوبہ کلمہ چوک کے قریب سی بی ڈی قائد ڈسٹرکٹ میں 41 کنال اراضی پر تعمیر کیا جائے گا، جبکہ اس کا مقصد شہر کی تجارتی، سیاحتی اور رئیل اسٹیٹ سرگرمیوں کو مزید فروغ دینا ہے۔
سی بی ڈی پنجاب نے منصوبے کیلئے بین الاقوامی بڈنگ کا عمل بھی شروع کر دیا ہے تاکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کیا جا سکے اور صوبے میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں۔
حکام کے مطابق یہ منصوبہ “الوَطَنی” پروجیکٹ کے تحت تیار کیا جائے گا، جس میں عالمی معیار کا فائیو اسٹار پلس ہوٹل اور جدید طرز کا مکسڈ یوز کمپلیکس شامل ہوگا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ منصوبے کی تکمیل سے لاہور کی کاروباری اہمیت میں اضافہ ہوگا اور شہر میں جدید شہری سہولیات کو فروغ ملے گا۔

Leave a reply