ایپل رواں برس 20 سے زائد نئی مصنوعات متعارف کروائے گا؟

0
5

ایپل کےصارفین کیلئے خوشخبری، ایپل رواں برس 20 سے زائد نئی مصنوعات متعارف کروائے گا؟تازہ ترین لیک نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔اگرچہ کچھ مصنوعات محض لیکس تک محدود رہ سکتی ہیں، تاہم ایپل 2026 کو ہنگامہ خیز سال بنانے کی تیاری میں مصروف ہے۔
میک رومرز کے مطابق ایپل کمپنی آئندہ 12 ماہ کے دوران 20 سے زائد نئی مصنوعات متعارف کروا سکتی ہے۔لیک کے مطابق آئی فونز اور آئی پیڈز سے لیکر میکس اور ایپل واچ تک، ایپل کے مداحوں کیلئے رواں سال بہت کچھ منظر عام پر آنیوالا ہے۔
رپورٹس کے مطابق آئی فون 17 ای کو اے 19 چِپ، میگ سیف اور ڈائنامک آئی لینڈ میں تبدیلیوں کے ساتھ پیش کیا جا سکتا ہے۔آئی پیڈ ایئر میں ایم3 سے ایم4 چِپ کی جانب منتقلی ممکن ہے، جبکہ عام آئی پیڈ کو اے18 یا اے 19 چِپ بھی مل سکتی ہے۔اس کے علاوہ کم قیمت میک بک کی بھی بازگشت ہے، جس میں تقریباً 12 انچ سکرین، اے 18 پرو چِپ اور شوخ رنگ شامل ہو سکتے ہیں۔
ستمبر کے بعد ایپل کی لانچز مزید دلچسپ ہو سکتی ہیں، جن میں آئی فون 18 پرو اور پرو میکس میں اے 20 پرو چِپ، مزید پتلا ڈائنامک آئی لینڈ، سادہ کیمرا کنٹرول، متغیر اپرچر والا کیمرا اور سیٹیلائٹ ویب براؤزنگ کی سہولت متوقع ہے۔سب سے زیادہ چرچا فولڈیبل آئی فون کا ہے، جس میں 7.7 انچ اندرونی اور 5.3 انچ بیرونی سکرین، شکن سے پاک ڈیزائن، پاور بٹن میں ٹچ آئی ڈی اور 2 پچھلے کیمرے متوقع ہیں اور اسے گیم چینجر قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a reply