اسلام آبادمیں غیرملکی وفودکی آمد،سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون میں عام گاڑیوں کاداخلہ بند

0
3

اسلام آباد میں غیر ملکی وفود کی آمد کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جس کے باعث ریڈ زون اور اس کے اطراف کو عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق صرف سرکاری گاڑیوں کو ان علاقوں میں داخلے کی اجازت ہے۔شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی ممکنہ پریشانی سے بچنے کے لیے ریڈ زون اور قریبی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس عوام کی رہنمائی اور سہولت کے لیے سڑکوں پر موجود ہے، جبکہ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس دوران صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔
مزید معلومات کے لیے شہری اسلام آباد ٹریفک پولیس کے واٹس ایپ چینل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے بھی رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

Leave a reply