ایشز سیریز:انگلینڈ ٹیم 15 سال بعد آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ جیتنےمیں کامیاب

0
51

انگلینڈ ٹیم آسٹریلیا کےگھرمیں 15 برس بعد ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔
میلبرن کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلےگئے ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ اورآسٹریلیاکی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔ٹیسٹ کے دوسرے ہی روز انگلینڈ نے میزبان ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز کا خسارہ تین ایک کردیا۔
میچ کےدوسرے روزآسٹریلوی ٹیم دوسری اننگز میں 132 رنز پر ڈھیرہوگئی اور انگلینڈ نے آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 175 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 33 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں ٹریوس ہیڈ نے 46 اور کپتان اسٹیو اسمتھ نے 24 رنز بنائے جبکہ انگلینڈ کے برائیڈن کارز نے 4، بین اسٹوکس نے 3 اور جوش ٹنگ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
انگلینڈ کی جانب سے جیکب بیتھل نے 40، زیک کرالی نے 37 اور بین ڈکٹ نے 34 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے جھے رچرڈسن، اسکاٹ بولینڈ اور مچل اسٹارک نے 2، 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔
انگلینڈ کی ٹیم 15 سال اور 19 ٹیسٹ میچوں کے بعد آسٹریلوی سرزمین پر جیتنے میں کامیاب ہوئی، پانچ ٹیسٹ میچوں کی سریزیز میں آسٹریلیا کو تین ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پرتھ میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ بھی دوسرے ہی روز ختم ہو گیا تھا جس کے باعث کرکٹ آسٹریلیا کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

Leave a reply