غزہ امن بورڈکےافتتاحی اجلاس میں شرکت کیلئےوزیراعظم شہبازشریف امریکا پہنچ گئے

غزہ امن بورڈکےافتتاحی اجلاس میں شرکت کیلئےوزیراعظم شہبازشریف وفد کے ہمراہ امریکا پہنچ گئے۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی دعوت پروزیراعظم شہبازشریف وفدکےہمراہ امریکا روانہ ہوئے۔ وزیراعظم 19 فروری کو واشنگٹن ڈی سی میں بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شریک ہوں گے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈاربھی آج ہونے والے غزہ امن بورڈ کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کرینگے۔
اس دورےکےدوران وزیراعظم شہبازشریف کی غزہ امن معاہدےمیں شریک عالمی رہنماؤں سمیت امریکی قیادت سےملاقات کاامکان ہے۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیراعظم شہبازشریف 20فروری تک امریکا میں قیام کریں گے۔















