آزاد کشمیر انتخابات( ن )لیگ سب سے آگے عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے،رانا ثناء

0
3

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران رانا ثنا اللہ نے آزاد کشمیر انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام امیدواروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ منتخب نمائندے عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات مجموعی طور پر پرامن اور منظم رہے، میڈیا نے پولنگ اور ووٹر ٹرن آؤٹ کی رپورٹنگ کی جبکہ ووٹروں کی سہولت کے لیے پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھایا گیا۔
ان کے مطابق انتظامیہ، الیکشن کمیشن، پولیس اور دیگر اداروں نے انتخابی عمل کو شفاف اور پرامن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی روز پیش آنے والا ایک افسوسناک واقعہ پرانے خاندانی تنازع سے متعلق تھا، جبکہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایک امیدوار کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی اور واقعے میں ملوث افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔

Leave a reply