ووٹوں کی گنتی کا نتیجہ کچھ بھی ہو ہم اکثریت سے جیت چکے ہیں،بلاول بھٹو زرداری

0
4

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہم قومی مفاد میں حکومت پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں ۔ ن لیگ کے مفاد میں ہم کسی کیساتھ کھڑے ہونے کیلئے تیار نہیں ، ن لیگ کے مفاد کے نام پر جو ملک کا حال ہوا وہ سب کے سامنے ہے ۔
مظفر آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست نے فیصلہ کرنا ہے قومی مفاد اہم ہے یا ن لیگ مفاد کو تحفظ دینا اہم ہے ۔ ہم اپنے ووٹ پر ڈاکا مارنے نہیں دینگے، یہ ممکن نہیں کہ چوہدری یاسین شہر سے جیتیں اور آبائی حلقے سے ہار جائیں۔پیپلزپارٹی کے کامیاب امیدواروں کومبارکباد دیتا ہوں۔

Leave a reply