بشری بی بی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤںکی ضمانت کی درخواستیں خارج

0
2

انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد میں بشریٰ بی بی ودیگر پی ٹی آئی راہنماوں کیخلاف احتجاج کیسز کی سماعت ہوئی۔انسداددہشت گردی عدالت میں ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی
انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارج کردی گئیں، جنید اکبر، لطیف کھوسہ،نعیم حیدر پنجوتھا کی ضمانت بھی خارج کی گئیں۔اس کے علاوہ اسد قیصر، علی زمان، ایمان وسیم، عاطف خان، فضل محمد کی ضمانت کی درخواستیں بھی خارج کی گئیں،پی ٹی آئی راہنماوں کی 250 ضمانت کی درخواستوں پر سماعت تھی، عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی ضمانتوں میں 11 فروری تک توسیع کردی۔

Leave a reply