
بلوچستان حکومت نے ایرانی اسمگل شدہ پیٹرول کی قیمت 280 روپے فی لیٹر مقرر کر دی ہے اور واضح کیا ہے کہ اس سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
حکام کے مطابق یہ ایندھن صرف بلوچستان کے اندر فروخت کیا جا سکے گا اور اسے صوبے سے باہر منتقل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
قلات کے ڈپٹی کمشنر منیر احمد درانی نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ ادارے اس فیصلے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں گے اور پیٹرول کی زائد قیمت وصولی یا غیر قانونی تقسیم کو ہر صورت روکا جائے گا۔















