بنگلہ دیش کی جگہ بھارت وینیو تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتا تو آئی سی سی کیا کرتا؟ ناصرحسین

0
22

سابق انگلش کپتان ناصر حسین نےبھی آئی سی سی سےسوال کرتےہوئےکہاکہ اگر بنگلہ دیش کی جگہ بھارت وینیو تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتا تو آئی سی سی کیا کرتا؟

سابق انگلش کپتان ناصر حسین نےکہاہےکہ اگر آپ پاکستان اور بنگلہ دیش کو دبائیں گے تو کرکٹ تباہ ہو جائے گی، پاکستان اتنی پابندیوں کے باوجود اتنا اچھا پرفارم کرتا ہے۔
اُنہوں نےمزیدکہاکہ بنگلہ دیش اپنی بات پر قائم ہے، وہ اپنے کھلاڑی کے لیے کھڑے ہوئے، اس موقع پرپاکستان نے بنگلہ دیش کا ساتھ دے کر اچھا کام کیا ،کسی کو کھڑا ہوکر یہ ضرور کہنا ہوگا کہ سیاست بہت ہوئی،اب ہم کرکٹ کھیل لیں۔
ناصر حسین نے آئی سی سی کےدوہرےمعیارپرتنقیدکرتےہوئےکہاکہ اگر بنگلہ دیش کی جگہ بھارت وینیو تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتا تو آئی سی سی کیا کرتا؟ کیا آئی سی سی بھارت کو بھی ایونٹ سے باہر کردیتا ؟ آئی سی سی کو بنگلہ دیش اور پاکستان کو بھی بھارت کی طرح برابری سے ڈیل کرنا ہوگا۔

Leave a reply