بیرسٹر گوہر، علی ظفر اور سلمان صفدر کی اہم شخصیت سے ملاقات،عمران خان ریلیف ملنےکاامکان

0
3

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر، علی ظفر اور سلمان صفدر کی اہم شخصیت سے ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق 9 نومبر کو بیرسٹر گوہر، سینیٹر علی ظفر اور سلمان صفدر کی ایک اہم عدالتی شخصیت سے ملاقات ہوئی تھی، جس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت اور ان تک رسائی کے معاملے پر گفتگو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق اس ملاقات کے بعد گزشتہ روز دو وکلا کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دینے کے احکامات جاری ہوئے۔
رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ عمران خان کو گزشتہ رات پمز ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ اسی پیش رفت کا نتیجہ تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی پمز منتقلی سے متعلق بیرسٹر گوہر خان پہلے سے آگاہ تھے، جبکہ آنے والے دنوں میں انہیں کسی نجی ہسپتال منتقل کیے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں نجی ہسپتال کی انتظامیہ کو بھی آگاہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے، تاہم ہسپتال میں قیام کی مدت کے بارے میں فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔
رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ عمران خان کی بہنوں کی رہائی کا معاملہ بھی زیر غور ہے اور آنے والے دنوں میں اس حوالے سے پیش رفت متوقع ہے۔ اسی طرح بشریٰ بی بی کی صحت کے معاملے پر بھی پیش رفت کی اطلاعات ہیں اور انہیں چند روز میں ہسپتال منتقل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی کی بیرون ملک سے واپسی کے بعد ان کا مکمل طبی معائنہ کیے جانے کا بھی بتایا گیا ہے۔

Leave a reply