عالم اسلام پرمسلط تمام جنگوں کےپیچھےصیہونی ریاست کارفرمارہے،خواجہ آصف

0
4

وزیردفاع خواجہ آصف نےکہاہےکہ عالم اسلام پرمسلط تمام جنگوں کے پیچھے صیہونی ریاست کار فرما رہے۔
وزیردفاع خواجہ آصف نےسوشل میڈیاایکس سابق (ٹوئٹر)پرپیغام جاری کیاجس میں اُن کاکہناتھاکہ ایران پر جنگ مسلط کی گئی، ایجنڈا اسرائیلی اثر کو پاکستان کی سرحد تک لانا ہے، افغانستان، اسرائیل اور بھارت کا مشترکہ ایجنڈا پاکستان دشمنی ہو سکتا ہے، قوم کو سازش کو سمجھنا ہوگا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور ہماری مسلح افواج کی صلاحیت دنیا تسلیم کرتی ہے، ایٹمی دھماکے کر کے دنیا کو بتایا کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے۔
وزیر دفاع کاکہناتھاکہ اسرائیل کے قیام سے آج تک اسلامی دنیا پر آنے والی ہر آفت کے پیچھے صیہونی نظریہ ہے، صیہونیت نے ایک صدی سے عالمی معاشی نظام کو کنٹرول کر رکھا ہے، بڑی طاقتیں صیہونیت کے زیر اثر ہیں۔
وزیر دفاع نے اسلامی دنیا میں اتحاد کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا دعا ہے کہ فلسطین آزاد ہو اور پاکستان محفوظ رہے۔

Leave a reply