بیلجیئم بھی عالمی عدالت میں اسرائیل کیخلاف مقدمے میں شامل

بیلجیئم نے بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقا کے نسل کشی کے مقدمے میں شمولیت اختیار کر لی۔
بیلجیئم نے باضابطہ طور پر جنوبی افریقا کی جانب سے بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں اسرائیل پر غزہ کی پٹی میں نسل کشی کا الزام لگانے والے مقدمے میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
برازیل، کولمبیا، آئرلینڈ، میکسیکو، اسپین اور ترکی سمیت دیگر ممالک پہلے ہی کارروائی میں شامل ہو چکے ہیں۔















