یوٹیوب کے ویڈیو انٹرفیس میں بڑی تبدیلیوں کی تیاری

0
3

یوٹیوب اپنے ویڈیو پلیٹ فارم کے ڈیزائن میں متعدد اہم تبدیلیاں متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے، جن کا مقصد صارفین کے تجربے کو مزید بہتر اور انٹرفیس کو زیادہ منظم بنانا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کمپنی ویڈیوز کے نیچے موجود معلوماتی حصے کو نئے انداز میں پیش کرنے پر کام کر رہی ہے تاکہ اسکرین پر غیر ضروری ہجوم کم کیا جا سکے اور اہم آپشنز تک رسائی آسان ہو۔

نئے ڈیزائن کے تحت چینل کی مکمل تفصیلات کے بجائے صرف چینل کا لوگو اور یوزر نیم دکھایا جائے گا، جبکہ لائیک، ڈس لائیک، شیئر اور اے آئی سے چلنے والے “آسک” فیچر کے بٹن ایک ہی قطار میں نمایاں طور پر نظر آئیں گے۔

اسی طرح سیو، ڈاؤن لوڈ اور رپورٹ جیسے اضافی آپشنز کو ایک الگ مینو میں منتقل کیا جائے گا تاکہ ویڈیو پیج زیادہ صاف اور سادہ دکھائی دے۔

رپورٹ کے مطابق ویڈیو کے عنوان (ٹائٹل) کے فونٹ سائز میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے، جس سے صارفین کے لیے اسے پڑھنا مزید آسان ہو جائے گا۔

اس ری ڈیزائن کا بنیادی مقصد یوٹیوب کے موجودہ انٹرفیس کو زیادہ منظم اور صارف دوست بنانا ہے، تاہم سب سے نمایاں تبدیلی مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی “آسک” فیچر کو زیادہ اہمیت دینا ہے، جس کے بٹن کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ نمایاں جگہ دی جا رہی ہے۔

Leave a reply