اورماڑہ میں لاپتاہونےوالےکارگوطیارےکاملبہ مل گیا

0
5

اورماڑہ میں لاپتاہونےوالےکارگوطیارےکاملبہ مل گیا۔
پاکستان نیوی اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران گزشتہ رات لاپتا قرار دیے گئے کارگو طیارے بوئنگ 737کا ملبہ تلاش کر لیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق 12 گھنٹے تک جاری رہنے والی گہرے سمندر میں سرچ اینڈ ریسکیو کارروائی کے بعد طیارے کے ملبے کی نشاندہی کی گئی، جو اورماڑہ سے تقریباً 53 ناٹیکل میل جنوب میں سمندر سے برآمد ہوا۔
حکام کے مطابق طیارہ گزشتہ رات لاپتا ہوا تھا، جس کے بعد پاکستان نیوی اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کیا۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ حکام کی جانب سے تاحال عملے یا ممکنہ جانی نقصان سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

Leave a reply