مسلح افواج جنگ کےمطابق اپنی صلاحیتوں کوڈھال رہی ہے،فیلڈمارشل

0
9

فیلڈمارشل سیدعاصم منیرنےکہاہےکہ مسلح افواج جنگ کےمطابق اپنی صلاحیتوں کوڈھال رہی ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) کا دورہ کیا، جہاں، انہوں نے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے گریجویٹنگ افسران سے خطاب کرتے ہوئے بدلتی ہوئی جنگی حکمت عملی، قومی سلامتی اور پیشہ ورانہ تیاری کی اہمیت پر زور دیا۔
اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ جنگ کی نوعیت تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور پاکستان کی مسلح افواج بھی اپنی حکمت عملی، صلاحیتوں اور آپریشنل تیاری کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھال رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسٹریٹجک وضاحت، ادارہ جاتی پیشہ ورانہ مہارت اور مضبوط قیادت ہی پیچیدہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کی بنیاد ہیں۔

Leave a reply