
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کےجنگ بندی کےاعلان کےبعدعالمی منڈی میں خام تیل قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 6 فیصد اضافے کے ساتھ 78 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جس سے ظاہر ہوا کہ سرمایہ کار مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث تیل کی سپلائی کے حوالے سے دوبارہ تشویش کا شکار ہیں۔
ادھر یورپی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی منفی رجحان دیکھنے میں آیا اور اہم اشاریے تقریباً 1.6 فیصد گر گئے۔ اسی دوران امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ جبکہ حکومتی بانڈز کی منافع بخش شرح بھی بلند ہو گئی۔
معاشی ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کو خدشہ ہے کہ اگر ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی مزید بڑھتی ہے تو عالمی توانائی کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں مہنگائی کا دباؤ دوبارہ بڑھنے کا امکان ہے۔















