ایرانی شہید رہبر اعلیٰ آیت اللّٰہ خامنہ ای کی عراق میں نمازجنازہ ادا

0
5

ایران کے شہید رہبر اعلیٰ آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کی عراق کے شہرنجف میں نمازجنازہ اداکردی گئی۔
عراقی پاپولر موبلائزیشن فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ جنازے کے شرکا کی تعداد 23 لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی ۔
رپورٹس کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کی میت ایران کے مختلف شہروں میں نمازجنازہ کے بعد عراق کے شہر نجف منتقل کی گئی تھی ۔ اس دوران تہران، قم اور دیگر شہروں میں بھی تعزیتی اجتماعات منعقد کیے گئے تھے ۔
عینی شاہدین کاکہناتھاکہ نجف کی سڑکیں سوگواروں سے بھر گئیں،جنازےکاجلوس 6کلومیٹرطویل تھا ۔نجف کے بعد شہید علی خامنہ ای کی میت کو کربلا لے جایا جائے گا اور پھر ایران کے شہر مشہد منتقل کیا جائے گا، جہاں تدفین کی جائےگی۔

Leave a reply